ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں تیز رفتار کار بےقابو ہوکر پلٹ گئی؛ چار شدید زخمی

انکولہ میں تیز رفتار کار بےقابو ہوکر پلٹ گئی؛ چار شدید زخمی

Sun, 23 Jun 2019 20:29:18    S.O. News Service

بھٹکل 23/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے انکولہ نیشنل ہائی وے 66 پر ایک کار بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں کار پر سوار چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ سنیچر  شام کو انکولہ کے با لے گولی کراس ہائی وے پر پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ  کار گوا سے منڈگوڈ جارہی تھی،  علاقے میں چونکہ بارش کا سلسلہ جاری ہے، سڑک پر سواریاں پھسل جاتی ہیں،  غالباً  تیز رفتاری کی وجہ سے کار سڑک پر پھسل کر  پلٹا کھاگئی۔

بتایا گیا ہے کہ کار پر سوار چاروں لوگ کار کے اندر اتنی   بری طرح پھنس گئے تھے کہ  اُنہیں باہر نکالنے کے لئے کافی مشقت کرنی پڑی،  پولس نے مقامی لوگوں کی مدد سے  باہر نکال کر پہلے انکولہ سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں سے زائد علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔


Share: